• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی اجلاس، متاثرینِ بارش کیلئے 5.8 ارب کے ریلیف پیکج کی منظوری

 
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملکی اقتصادی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

بارشوں سے متاثرہ افراد کے لیے 5.8 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے فوری طور پر 4  ارب روپے متاثرین کے لیے جاری کرنے کی ہدایت کی۔

ای سی سی نے ملک بھر میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے یکساں اطلاق کی منظوری دی۔

اجلاس کے مطابق ایف سی اے کے یکساں اطلاق پر سمری پاور ڈویژن نے پیش کی، نیشنل شپنگ کارپوریشن کو 33 کروڑ روپے کی ادائیگی کی منظوری بھی دی گئی۔  

اسٹیل ملز کیس کے حتمی فیصلے کے لیے وزارت کو 3 ماہ میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم فین ریپلیسمنٹ (پنکھوں کی تبدیلی) پروگرام کے لیے 2 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی کے اجلاس میں اسٹریٹجک پالیسی پلاننگ سیل کے لیے 25 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی، راست کیو آر کوڈ سبسڈی اسکیم کے لیے 3.5 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے سبسڈی اسکیم 3 سال جاری رکھنے اور نئی انرجی وہیکل پالیسی 30-2025ء کی منظوری دے دی۔ 

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کسانوں کے لیے رسک کوریج اسکیم پر بریفنگ دی گئی، اسکیم سے 7 لاکھ 50 ہزار نئے کسان قرض نظام میں شامل ہوں گے۔

ای سی سی کے اجلاس میں گیس سیکٹر سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ای سی سی نے گیس سیکٹر کے نقصانات کنٹرول اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

تجارتی خبریں سے مزید