• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف کے سکریٹری دوہری تنخواہ وصول کررہے، نوید عالم کا الزام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈی جی ڈیولمپنٹ سابق ہاکی اولمپئن نوید عالم نے مبینہ طور پر الزام لگا یا ہے کہ پی ایچ ایف کے سکریٹری شہباز احمد دوہری تنخواہ وصول کررہے ، وزیر اعظم عمران خان اس کی انکوائری کریں ، انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے سکریٹری اپنے ادارے پی آئی اے سے بھی تنخواہ لے رہے اور پی ایچ ایف بھی ڈھائی لاکھ روپے انہیں ہر ماہ تنخواہ دے ر ہی ہے جبکہ الائونسز اور دیگر سہولتیں بھی انہیں پی ایچ ایف کی جانب سے مل رہا ہے جس کی بطورچیئر مین پی ایچ ایف انضباطی کمیٹی میں نے تحقیقات مکمل کر لی ہے ان کے حوالے سے بعض دیگر ایشوز پر بھی میری انکوائری رپورٹ تیار ہوچکی ہے جو میں کانگریس کے اجلاس میں پیش کروں گا،انہوں نے کہا کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر میں اپنے عہدے سے نہیں ہٹوں گا۔
تازہ ترین