• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا ڈی آئی جی گلگت بلتستان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

لاہور (صباح نیوز) ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کیخلاف کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈ ی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے انکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا بھی حکم سنا دیا۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ کیا پولیس افسر خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں؟ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کیخلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کی سابق اہلیہ عائشہ سبحانی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ جنید ارشد نے میری تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں اور ٹرائل کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر جنید ارشد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ جس پر چیف جسٹس نے ڈی آئی جی جنید ارشد کو فوری گرفتار کرنے کاحکم دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا بھی حکم سنا دیا اور ریمارکس دیئے کہ کیا پولیس افسراپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں؟ ڈی آئی جی کو آج گرفتار کرکے رپورٹ پیش کریں۔

تازہ ترین