• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسپتالوں میں علاج کے نام پر لوٹ مارکی اجازت نہیں دینگے،چیف جسٹس

لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پرا ئیویٹ اسپتالوں میں علاج کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، لوٹ مار کی اجازت نہیں د ی جا سکتی، اسپتالوں میں پارکنگ نہیں ، آج کے بعد کسی نجی اسپتال کے باہر گاڑی نظر آئی تو 10ہزار جرمانہ ہو گا ۔ سپریم کورٹ نے لاہور کے پرائیوٹ اسپتالوں میں مہنگے علاج کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر زاسپتال،حمید لطیف ہسپتال سمیت 12ہسپتالوں کے مالکان، سیکرٹری ہیلتھ اور ہیلتھ کئیر کمیشن کے افسران کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے آج صبح 11 بجے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ روزانہ کی بنیاد پر نجی اسپتالوں کیخلاف شکایات موصول ہورہی ہیں، پرا ئیویٹ ہسپتالوں میں علاج کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، ایک دن کے علاج پر لاکھوں روپے بٹور لیے جاتے ہیں، پرائیویٹ اسپتالوں کو لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
تازہ ترین