• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نواب شاہ(بیورو رپورٹ) کڈھر پولیس اسٹیشن کی حدود میں تین روز قبل قتل کئے جانے والے دو افراد کا مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق گلی میں بیٹھے کتے کو مارنے پر دو گروہوں میں مسلح تصادم ہوگیا تھا جس میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر دو نوجوان جن میں تاج محمد لیکی اور فرمان لیکی موقع پر ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے تھے ۔بعد ازاں زخمی ہونے والے صاحب لیکی کی مدعیت میں کڈھر پولیس نے دس افراد جن میں قلندر بخش، خادم ، فرید، غلام عباس و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین