• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

طوفان ’منگ کھٹ‘ سے 69، ’فورنس‘ سے 18افراد ہلاک

طوفان ’منگ کھٹ‘ سے فلپائن اور چین میں ہلاکتوں کی تعداد 69ہوگئی جبکہ طوفان ’فلورنس‘ سے امریکا میں 18افراد ہلاک ہوئے ہیں۔



طاقتور ترین طوفان منگ کھٹ فلپائن میں تباہی پھیلانے کے بعد شمالی چین کی طرف بڑھنے لگا، طاقتور طوفان سے فلپائن اور چین میں ہلاکتوں کی تعداد 69ہو گئی۔


دوسو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے سے تباہی مچ گئی.

چین میں لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا، لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہیں جبکہ سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔



بعض علاقوں میں بارہ فٹ تک پانی جمع ہوگیا،منگل کو جنوبی چین میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارشیں ہوسکتی ہے۔


ادھر سمندری طوفان ’فلورنس‘ کا امریکا کی ریاست شمالی کیرولائنا میں تباہی پھیلانے کے بعد زور ٹوٹ گیا۔


طوفان کے نتیجے میں مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 18ہو گئی۔


طوفان فلورنس گزر گیا لیکن ہر طرف تباہی کے مناظر چھوڑ گیا، سیلاب میں پھنسے 9سو افراد کو نکال لیا گیا جبکہ 15ہزار افراد اب بھی بے گھر ہیں۔

شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں ساڑھے 6لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین