• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگژری گاڑیاں،وزیراعلیٰ سندھ نے ایکشن لےلیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہائوس کی لگژری گاڑیوں سے متعلق ایکشن لے لیا اور اس حوالے سے 3 وزرا ء پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کے زیراستعمال 3لگژری گاڑیاں ہیں، سندھ حکومت کے پاس 26 سال پرانا ہیلی کا پٹر ہے اور2006ء میںخریدار گیا جہاز بھی ہے۔

سندھ کابینہ نے رواں مالی سال کے اگلے 9ماہ کے لیے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لگژری گاڑیوں کے حوالے سے تین رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے زیر استعمال تین لگژری گاڑیاں ہیں، میڈیا میں کیا کیا چلتا ہے دیکھ کر حیران ہوتا ہوں۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں احسن آباد میں بجلی کے تار گرنے سے معذور ہونے والے بچے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کوبتایا گیا کہ کے الیکٹرک 25 لاکھ روپے معاوضہ دینے کے لیے تیار تھا، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرمعاوضہ 50 لاکھ روپے کروایا گیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت بچے کو علاج کیلئے باہر بھیجنے کے اقدام کرے گی۔

تازہ ترین