ٹھٹھہ (نامہ نگار)ٹھٹھہ سول اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مقدمے کے اندارج پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کیخلاف احتجاج ہڑتال کردی اور مریضوں کے علاج کا بائیکاٹ کر دیا. مریضوں نے ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر دھرنا ۔تفصیلات کے مطابق سول اسپتال ٹھٹھہ کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کیجانب سے کیس درج کرانے پر احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کردی اور علاج کیلے آنیوالے مریضوں کا علاج کیس کے ختم ہونے تک انکار کردیا تو دوسری جانب علاج کیلے آنے والے درجنوں مریض علاج نہ ہونے پر مشتعل ہوگئے اور ہسپتال کے سامنے قومی شاہراہ بند کرکے سخت نعرے بازی کی۔علاج نہ ہونے کے باعث مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔