لاہور(خبر نگار،خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے انتظامات کی مانٹیرنگ کیلئے صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس کو ضلع اوکاڑہ کی ڈیوٹی تفویض کی گئی ہے۔صوبائی وزیر8تا10محرم الحرام کے دوران اوکاڑہ کے سکیورٹی وردیگرانتظامات کی نگرانی کریں گے اورانتظامیہ اورپولیس کے اشتراک کار سے سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ صوبائی وزیر مراد راس علمائے اکرام کے تعاون سے تمام مسالک میں مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنائیں گے اورضابطہ اخلاق پر پابندی یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کے اقدامات کی مانیٹرنگ کریں گے۔ نجی سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے بنائی