• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی معیار کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا: ڈاکٹرزکریا ذاکر

لاہور(پ ر )حال ہی میں قائم ہونے والی یونیورسٹی آف اوکاڑا کے پہلے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اور طلباء میں پیشہ وارانہ صلاحتیں ابھارنے پہ بھرپور توجہ دی جائے گی تاکہ ڈگری مکمل کرنے کے بعد طلباء کو نوکریاں تلاش کرنے میں آسانی ہو۔یونیورسٹی اکیڈیمک کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر نے استاتذہ اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ پرانے ڈگر پہ چلنے کی بجائے موجودہ حالات کے مطابق ایسے ڈگریاں متعارف کروائیں جن کو حاصل کرنے کے بعد طلباء باآسانی روزگار کے مواقع حاصل کرسکیں۔
تازہ ترین