• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت عامہ کی سہولتوں میں بہتری کیلئےتمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے،حنیف خان پتافی

لاہور(خصوصی رپورٹر‘جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ صحت عامہ کی سہولتوں میں بہتری کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ صرف بڑے ہسپتالوں کی بجائے نچلی سطح پر سرکاری طبی مراکز کو سروس ڈیلیوری کے قابل بنانا ہوگا۔ اپنے دفتر میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منیر ملاقات میں انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب بھر میں جاری صحت عامہ کے جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ حنیف خان پتافی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چاہتے ہیں کہ بالخصوص ہسپتالوں کی ایمرجنسیوں میں کسی مریض کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں کے دورے کرکے خود طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیں گے۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منیر نے مشیر وزیراعلیٰ کو محکمہ صحت کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔
تازہ ترین