• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اونٹ بے قابو ہوکر لوگوں پر چڑھ دوڑا، 7افراد زخمی


آپ نے اکثر افراد کوغصے میں توڑ پھوڑ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی غصے سے بے قابو ہوجاتے ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس اونٹ کو ہی دیکھ لیں جسے جانے کس بات پر غصہ چڑھا کہ اپنے ٹرینر اور لوگوں پر ہی چڑھ دوڑا۔

یہ خطرناک مناظر امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر Pittsburghمیں سرکس کے دوران دیکھے گئے جب ایک کھلاڑی اونٹ پر بیٹھ کر کرتب پیش کر رہی تھی کہ جانے اونٹ کو کس بات کا غصہ آیا بے قابو ہوا اور نہ صرف کھلاڑی کو نیچے گرا دیا بلکہ وہاں موجود شائقین پر چڑھ دوڑا۔

اونٹ کے یوں بھاگنے کی وجہ سے وہاں موجود افراد میں جہاں افراد تفری پھیل گئی وہیں جبکہ اس واقعے میں سات افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

تازہ ترین