• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانسٹیبل پر حملہ کرنے والے 5 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، تفتیش شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ بہاءالدین زکریا نے کانسٹیبل پر حملہ کرنے والے5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ، کانسٹیبل سفیر اللہ نے تھانے میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ڈیوٹی سے فارغ ہوکر گھر جا رہا تھا 5ملزمان مکی بلوچ ارسلان ڈوگر ماجد اور اس کے2 ساتھیوں نے اسے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کردیا ،ملزمان نے اس پر فائرنگ بھی کی لیکن وہ بچ گیا بعدازاں لوگوں کے آنے پر ملزمان فرار ہوگئے وجہ عناد یہ ہےکہ ملزمان جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھتے ہیں جن کے خلاف میں پہلے بھی کارروائی کی اس رنج کی بنیاد پر انہوں نے مجھ پر حملہ کیا۔
تازہ ترین