• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلفی بخاری وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر، علی محمد خان کو پا ر لیما نی امور کا قلمدان سو نپ دیاگیا، مراد سعید کی وزارت تبدیل،بابراعوان کااستعفیٰ منظور

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دوست سید ذوا لفقار عباس بخاری عرف زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے وزیر اعظم مقرر کر د یا ہے۔ ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔ انہیں اوورسیز پا کستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویژن کیلئے معاون خصوسی بنا یا گیا ہے۔ در یں اثناء وزیر مملکت علی محمد خان کو پا ر لیما نی امور کا قلم دان سو نپا گیا ہے۔وزیرعظم عمران خان نے وزیر مملکت مراد سعید کا قلمدان تبدیل کر دیا ہے۔مراد سعید کو وزیر مملکت مواصلات کا چارج دیدیا گیا ہے۔ مراد سعید کو اس سے قبل وزیر مملکت سیفران مقرر کیا گیا تھا۔ کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ در یں اثناءصدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کچھ روز قبل اپنے عہدے سے استعفی وزیراعظم کو دیا تھا۔ کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تازہ ترین