راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری پانچ گاڑیوں دو موٹرسائیکلوں ، طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ شمس آبادسے محمد اعظم کی گاڑی نمبر ڈبلیوٹی -13-866،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیدپورروڈسے ارشد ندیم خان کی کار نمبر اے جے وی-18-830، تھانہ کینٹ کے علاقہ بینک روڈسے ساجد اقبال کی کار کرولا ٹواوڈی نمبرآئی ڈی ایم -9594،تھانہ سول لائن کے علاقہ لال کڑتی سے زبیر اکبر کی گاڑی ٹیوٹا نمبروی وائی-07-943،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائیٹی سے محمد صدیق کی کرولا کارنمبر آئی سی ٹی آربی-344،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ مین پیرودھائی روڈسے محمد وقاص کی موٹرسائیکل سی ڈی -70 نمبر جے کیو-813،چوری ہوگئی۔تھانہ رتہ امرال کو عمر صدیق نے بتایا کہ اکیڈمی سے پڑھا کر واپسی پر ایک دوست عدیل کے پاس بیکری چوک سے رتہ بازار آیا جہاں اچانک3 نامعلوم لڑکے آگئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے میرا موٹرسائیکل ہنڈا 125 نمبر آرآئی کے-619 ، موبائل اور 15ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ وارث خان کو حفیظ خان نے بتایا کہ محلہ راجہ سلطان میں اپنی ہول سیلکی دکان میں موجود تھے کہ 4نامعلوم افراد دکان میں گھس آئے اور اسلحہ کی نوک پر دکان سے 70 لاکھ اور 3 موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو رانا محمد عدیل نے بتایا کہ چھوٹی بہن کو کمرشل مارکیٹ سے شاپنگ کروا کر واپس موٹرسائیکل پر ہولی فیملی ہسپتال پہنچے تو 2 نامعلوم افراد موٹرسائیکل پر آگئے، پیچھے بیٹھے لڑکے نے اتر کر ہوائی فائر کر کے میری بہن سے اسلحہ کی نوک پر طلائی زیورات 4 طلائی چوڑیاں وزنی 5 تولے ، 2طلائی کڑے وزنی 4 تولے اور ایک طلائی چین بمعہ لاکٹ وزنی 2 تولے چھین لئے اورفرار ہوگئے ۔تھانہ صادق آبادکو نعمان ستی نے بتایا کہ ڈھوک پراچہ میں موٹرسائیکل ہنڈا 70 پر سوار 2نامعلوم لڑکے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 22ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ صدربیرونی کومحمد ارقم الطاف نے بتایاکہ چکری روڈ پر واقع میری دکان کے تالے توڑکرنامعلوم چور ایک لاکھ دس ہزار روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کومتین اکرام سکنہ گلی نمبر9 شاہ جیون کالونی نے بتایا کہ مین گر جا روڈ پر اپنی کر یانہ کی دکان بندکرکے کر کے گھر جارہا تھا جوں ہی میں اپنے گھر کے قریب شیر افضل کریانہ سٹور کے سامنے پہنچا تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4افراد نے مجھے روک لیا جن میں دو کے پاس اسلحہ پسٹل30بور تھے اور دو نے میری تلاشی لینی شروع کر دی اور میرے پاس شاپر میں موجود 70ہزارحساب کتاب والی ایک کاپی ، ایک رجسٹر اور دکان کی چابیاں چھینکر فرار ہو گئے ۔تھانہ صدربیرونی کو محمد طفیل نے بتایاکہ سعودی عرب میں اپنا کاروبار کر تا ہوں اعرآج کل یہاں آیاہواہوں گذشتہ شام میں اپنی بیوی کو ڈینٹل سرجن سے چیک کر وانے کے لیے گاڑی آلٹو نمبرکیوایچ -569پر گھر سے دھاماں سیداں گیا واپسی پر رات آٹھ بجےجب خیابان جناح روڈ نزد چھٹہ جنرل سٹور پہنچا تو ایک موٹر سائیکل پر سوار 2لڑکوں نے اچانک آگے آکر گاڑی رکوالی دونوں ملزموں کے پاس پسٹل تھے جنہوں نے گاڑی کی چابی نکال لی اور گن پوائنٹ پر میری بیوی کی کلائی پر پہنی ہو ئی 5 چوڑیاں طلا ئی کٹر سے کاٹ کرچھین لیں اورموٹر سائیکل پر خیابان جناح کی طرف فرار ہو گئے ۔تھانہ روات کو محمد ضیافت نے بتایا کہ میں آفتاب جو ہمارے گھر مہمان آیا تھا کو لیکر روات کی جانب جا رہا تھا جب کوٹلہ پیر سوہاوہ زیارت کے پاس پہنچا تو سٹرک پر پہلے سے کھڑے موٹر سائیکل پر سوار دو آدمیوں نے ہمیں روک لیا اورپیچھے بیٹھے آدمی نے ہمیں اسلحہ کا خو ف دلا کر مجھ سے11ہزارروپے اور موبائل چھین لیے اور چک بیلی خان کی جانب فرار ہو گئے ۔تھانہ صادق آبادکورائے زاہد پرویز نے بتایا کہ میں برطانیہ مقیم ہوں سید علی عمران نے مجھ سے انڈس گروپ آف کالجز راولپنڈی اور اسلام آباد میں انوسٹمنٹ کا جھانسہ دے کر فراڈ کر کے 94لاکھ 35ہزار 810روپے مختلف اوقات میں ہتھیا لیے اور کہا کہ رقم میرے پاس امانت ہے منافع سے واپس کروں گا مگر اب ٹال مٹول کر رہا ہے اس نے ایک کالج فروخت بھی کر دیا ہے ۔