• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم کی مجالس جاری،راولپنڈی میں جلوس مہندی برآمد ہوئے

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) دین کی سر بلندی کیلئے شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے راولپنڈی میں مختلف مقامات سے نوشا ہ کربلا حضرت قاسم ابن حسن کی قربانی کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے جلوس مہندی شہزادہ قاسم برآمد ہوئے ۔ مرکزی جلوس مہندی نیا محلہ اور ڈھوک علی اکبر صادق آبادسے برآمد ہوا جس میں سوگواران نے شرکت کر کے نوحہ خوانی،ماتمداری اور زنجیر زنی کا پرسہ پیش کیا ۔شہر کے دیگر مقامات سے برآمد ہونیوالے جلوس مہندی و علم مرکزی جلوس میں شامل ہوکر قدیمی امامبارگاہ میں رات گئے اختتام پذیر ہوئے۔ڈھوک رتہ میں قدیمی جلوس مہندی ملک پرویز حسین کی رہائش گاہ سے برآمد ہوا ۔چوہڑ ہڑپال میں جلوس مہندی سید غلام حیدر شاہ مرحوم اور سید اقدس کاظمی کی رہائش گاہ ،راولپنڈی کینٹ کا مرکزی جلوس مہندی شہزادہ قاسم ابن حسن استاد منگا خان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوا ۔ امام بارگاہ ابو محمد رضوی چٹیاں ہٹیاں میں مجلس سے علامہ ابن عباس نے خطاب کیا۔
تازہ ترین