راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سینئر سول جج راولپنڈی اویس محمد خان نے سابق رکن قومی اسمبلی عائلہ ملک کی جانب سے راولپنڈی بورڈ کیخلاف دائر دعویٰ خارج کر دیا۔دعویٰ میں عائلہ ملک کا موقف تھا کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ سیاسی ایما پر انکی ایف اے کی سند کی تصدیق نہیں کر رہا جبکہ انہوں نے باقاعدہ امتحان دے کر سند حاصل کی تھی۔ عدالت کی جانب سے مسلسل طلبی اور شہادت پیش نہ کرنے پر عائلہ ملک کو جرمانہ عائد کرتے ہوئے شہادت پیش کرنے کا حکم دیا گیاتھا گزشتہ روز عدالت نے طلبی کے باوجود مدعیہ کے پیش نہ ہونے اور شہادت نہ دینے پر دائر دعویٰ خارج کر دیا۔