• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں

Latest News
اسلام آباد.....969 میگاواٹ کا نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، آئندہ برس نیشنل گرڈ میں بجلی دینا شروع کردے گا۔

نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کا سب سے بڑا سنگ میل عبور کرلیا گیا، دریائے نیلم کے پانی کو دریائے جہلم کے نیچے سے گزارنے کیلئے سرنگ کے دونوں حصوں کو ملا دیا گیا ہے۔

سرنگ کے اوپر 200 میٹر کی بلندی پر دریائے جہلم بہہ رہا ہے، چیئرمین واپڈا ظفرمحمود کا کہنا ہے جولائی 2017 سے منصوبہ پیداوار شروع کردے گا۔دریائے جہلم کی کراسنگ مکمل ہو گئی ہم پر اعتماد ہوگئے کہ منصوبہ بر وقت مکمل کرینگے ۔

نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کا 78فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے، اور منصوبے پر اب تک 250 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔اس ٹنل میں جہاں ہم اس وقت موجود ہیں دریائے نیلم کے پانی کو دریائے جہلم میں ڈالا جائے گا جس سے 969میگاواٹ سستی بجلی ہوگی۔
تازہ ترین