• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ، 8 محرم کا جلوس، سڑکیں بند، دکانیں سیل

کراچی میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جلوس کے راستوں میں آنے والی دکانیں سیل کر دی گئی ہیں جبکہ سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

کراچی میں آٹھ محرم الحرام کامرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، مجلس عزاء سے معروف عالم دین کمیل مہدوی خطاب کریں گےجس کے بعد مرکزی جلوس برآمد ہوگا۔

جلوس کی گزرگاہ پر موبائل فون سروس بھی معطل ہےاور اس کے راستوں پر پولیس اہلکار، ٹریفک اہلکار، اسپیشل برانچ اور آر آر ایف کے اہلکار بھی تعینات ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی ماتمی جلوس کی گزرگاہوں پرتعینات ہوگا جبکہ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں امام بارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی 3 روز کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے۔

تازہ ترین