• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگژری اور مہنگی ترین آٹو موبائل کمپنی فراری


لگژری اور مہنگی ترین آٹو موبائل کمپنیوں میں سے ایک معروف اطالوی آٹو موبائل فراری نے ایسی شاندار اسپورٹس کار پیش کی ہے جسنے دیکھنے والوں کو سحر انگیز کر دیا ہے ۔

اٹلی میں ایک تقریب میں یہ دلکش اسپورٹس کار پیش کی گئی جس میں فراری کے دیوانون کو بڑا اجتماع موجود تھا۔

810ہارس پاور انجن سے مزین یہ لگژری کار2.9سیکنڈ میں62میل فی گھنٹے کی رفتار کو چھو لینے کی صلاحیت رکھتی ہے اسی حساب سے 7.9سیکنڈ میں124میل فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے ۔

یہ دلکش اور عالیشان کارکم وزن ہے بلکہ اس کا خوبصورت ڈیزائن اور انٹیریئربھی اپنی مثال آپ ہے۔سنگل سیٹ کار نہ صرف دور جدید کے تمام تر تقاضوں کے عین مطابق ہے بلکہ بیسٹ فارمولا وَن کار بھی ہے جس کی یہ لیمیٹیڈ ایڈیشن پیش کیا گیا ہے اور ایک ملین پاؤنڈ قیمت بھی دستیاب ہو گی۔

تازہ ترین