کھپرو( نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کھپرو کی جانب سے سانگھڑ روڈ کے اطراف قائم کی جانے والی تجاوزات کو ہٹانے کے لئے دکانداروں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ سڑک کے درمیان سے 33 فٹ پر قائم کی گئی تجاوزات کو فوری ختم کردیا جائے ورنہ محرم الحرام کے بعد تجاوزات کو ہٹانے کے لئے آپریشن شروع کیا جائے گا جس میں بھاری مشنری کا استعمال کرکے تجاوزات کو ختم کیا جائے گا جس میں نقصان کی ذمہ داری دکانداروں پر ہوگی۔