• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم ایڈ دکھی انسانیت کیلئے عظیم خدمات انجام دے رہا ہے، طٰہ قریشی

لندن (جنگ نیوز) دی فورم فار انٹر نیشنل ریلیشنز ڈویلپمنٹ کے چیئرمین طٰہ قریشی ایم بی ای نے کہا ہے کہ برطانوی خیراتی ادارہ مسلم ایڈ دنیا سے مصائب اور دکھوں کا خاتمہ کرنے کے لئے عظیم خدمات انجام دے رہا ہے اور اس کا نیٹ ورک بہت سے بیشتر ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ انٹر نیشنل خیراتی ادارے مسلم ایڈ کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر کیا جہاں ان کا استقبال مسلم ایڈ کے رابطہ افسر محمد ولایت کھوکھر ایم بی ای نے کیا۔ طٰہ قریشی ایم بی ای نے کہا کہ قدرتی آفات، جنگوں، سیلاب، زلزلے اور قحط سالی کے دوران مسلم ایڈ لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی مسلمانوں کو اس ادارے کی بھرپور مدد کرنی چاہیے۔ اس موقع پر محمد ولایت کھوکھر ایم بی ای نے کہا کہ برطانیہ بھر کی مساجد اور دیگر ادارے مسلم ایڈ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ادارہ دکھی انسانیت کی خدمت میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طٰہ قریشی اور ان کے ادارے کی بھی بھرپور حمایت مسلم ایڈ کو حاصل ہے۔
تازہ ترین