• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فٹبال ٹیم نے ڈیم فنڈ کیلئے چیف جسٹس کو چیک دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر سردار نوید حیدر نے سیکرٹری جنرل پی ایف ایف اور پاکستان فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نوید حیدر اور قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے سائوتھ ایشیا کپ 2018 میں فٹبال ٹیم کی جانب سے جیتی گئی انعامی رقم ملک میں پانی کی کمی پورا کرنے کلئے بنائے جانے ڈیم فنڈ میں دی۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق قومی فٹبال ٹیم نے 1.2 ملین روپے کا چیک چیف جسٹس ثاقب نثار کو پیش کیا جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ کیلئے رقم دینے پر فٹبال ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین