• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل کی سویا کی ملکی پیداوارکا 80 فیصد چین کو برآمد

ساؤ پاؤلو (اے پی پی) برازیل نے سویا کی ملکی پیداوار کا 80 فیصد 50.9ملین ٹن چین کو برآمد کیا۔ چین جو گزشتہ سال تک امریکا سے سویا کی خریداری کا سب سے بڑا خریدار تھا نے سویا کی درآمد کے لئے امریکا پر انحصار کم کرتے ہوئے اپنا رخ برازیل کی طرف موڑ لیا ہے۔برازیل کی وزارت زراعت سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے رواں سال جنوری تا اگست کے دوران 50.9 ملین ٹن سویا چین برآمد کیا ہے ، گزشتہ سال برازیل نے چین کو 44.1 ملین ٹن سویا برآمد کیا تھا جو سویا کی ملکی پیداوار کا 77.5 فیصد شمار کیا گیا ہے۔رواں سال برازیل کی سویا کی برآمد میں گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد سے25.72 ملین ٹن( 64.4بلین ڈالر )کا اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین