• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ زید اسپتال رحیم یار خان، لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کی کوشش، احتجاج

رحیم یارخان(سٹی رپورٹر ) شیخ زیدہسپتال ایمرجنسی وارڈمیں خاکروب کی لیڈی ڈاکٹرکے ساتھ دست درازی کی کوشش، عملے نے ملزم پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا ، انتظامیہ نے ڈی ایم ایس اورڈائریکٹرایمرجنسی کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی تفصیل کے مطابق شیخ زیدہسپتال ایمرجنسی کے چلڈرن وارڈمیں رات کی ڈیوٹی سرانجام دینے والی خاتون ڈاکٹر(م) ڈاکٹرز آفس میں موجودتھی اسی دوران خاکروب علی حسن نے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، لیڈی ڈاکٹرکے شورمچانے پرہسپتال انتظامیہ اورڈیوٹی پرمامورگارڈزنے ملزم کوپکڑلیااور چھترول کے بعدپولیس کے حوالے کردیا۔ اطلاع ملنے پرینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے پیٹرن ڈاکٹرشبیراحمدوڑائچ، صدرڈاکٹرامجدعلی، چیف کوارڈینیٹرپنجاب ڈاکٹرعبدالغفارنے کہاکہ ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹروں کوتحفظ دینے میں ناکام نظرآتی ہے، واقعےجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اگریہی سلسلہ جاری رہاتووائی ڈی ای ڈاکٹروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاج کاسلسلہ جاری رکھے گی انہوں نے مطالبہ کیاکہ لیڈی ڈاکٹرزکے لئے الگ روم دیاجائے، ایمرجنسی کے سامنے ڈاکٹرزکے لیے الگ کنٹین دی جائے، رات 12بجے کے بعدآؤٹ سائیڈرزکوہسپتال کی حدودمیں داخل نہ ہونے دیاجائے ینگ میل وفی میل ڈاکٹرزشدیدنعرہ بازی کرتے رہے۔ اس سلسلے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرغلام ربانی نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام میل وفی میل ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف ودیگرکی سکیورٹی کویقینی بنانے کے لیے تمام تراقدامات اٹھائے جارہے ہیں کسی کوہسپتال کے اندرہسپتال کی حدودمیں غنڈہ گردی یانقص امن پیداکرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اورتمام ڈاکٹرزاورفی میل ڈاکٹرز واقعہ کی پرزورمذمت کرتے ہیں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی جوکہ دوپروفیسرزاورایک پرنسپل میڈیکل آفیسرپرمشتمل ہے جوکہ 24گھنٹے میں اس واقعہ کی رپورٹ پیش کرے گی ایف آئی آردرج کرادی گئی ہے، جبکہ ہسپتال انتطامیہ کی جانب سے ڈیوٹی ڈی ایم ایس اورڈائریکٹرایمرجنسی کوفوری طورپرمعطل کردیاگیا۔ رات کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے میل وفی میل ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی سکیورٹی کومزیدبہترکیاجائے گا۔

تازہ ترین