• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیاں،موٹرسائیکل سڑکوں پر لانے پر پابندی

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے گاڑیاں اور چنگ چی رکشوں کو سڑکوں پر لانے سے رو کتے ہوئے غیر قانونی اور بغیر رجسٹرڈ رکشہ تیار کرنے والی فیکٹریوں کو بند کیا جائے، جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست پر سماعت کی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ صرف7کمپنیوں کو چنگ چی رکشہ بنانے کی اجازت دی لیکن اس کے باوجود کئی غیر قانونی فیکٹریز گلی محلوں میں لگا کر چنگ رکشہ بنارہے ہیں جس پر جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیئے کہ غیر قانونی طور پر چنگ چی رکشوں کو بند کیا جائے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانسپورٹ کمپنی نے بتایا کہ 40ہزار چنگ چی رکشوں کو چالان کیا گیا، جسٹس علی اکبر قریشی نے استفسار کیا کہ جو چنگ چی رکشہ غیر قانونی ہیں کیا ان کے صرف چالان کرنا کافی ہیں ؟ ، 27ستمبر کو رپورٹ پیش کی جائے۔
تازہ ترین