• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک متاثرہ بچے کے رشتے داروں کو معاوضہ دیگی،معاہدہ طے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دورکنی بینچ نےکے الیکٹرک کے گرفتار7 افسران درخواست ضمانت فی کس 50 ،50 ہزارروپے کے عوض منظورکرلی ہے قبل از یں کے الیکٹرک اور متاثرہ بچے کے لواحقین کے ساتھ معا وضہ سمیت علاجہ معالجہ اور تعلیمی اخراجات سے متعلق تحریری معاہدہ بھی طے پایا گیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو عدالت عالیہ میں کے الیکٹرک کے گرفتارافسران کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی اس موقع پر مدعی مقدمہ کے وکیل حیدرامام رضوی ایڈووکیٹ نے کے الیکٹرک کے وکیل کی جانب سے دی گئی تجاویز میں اضافہ کرتےہوئے کہاکہ ماہانہ بنیاد پر 25 ہزارروپے کی پیشکش میں سالانہ بنیاد پر اضافہ بھی ہونا چائیے ،کے الیکٹرک نے اس تجویز کو قبول کرتےہوئے 25 ہزارماہانہ معاوضہ میں ہرسال 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا اورعدالتی حکم کے مطابق کے الیکٹرک ماہانہ تین سو یونٹ کی مساوی رقم بھی ادا کرے گی اورکے الیکٹرک آٹھ سالہ عمر کا مکمل علاج کرائےگی ،مدعی مقدمہ کے الیکٹرک کے خلاف کیس واپس لے گا ،دورکنی بینچ نےتفتیشی افسر کو مذکورہ معاہدہ ماتحت عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور قرا ر دیاہےکہ عدالتی حکم سینٹ کی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہوگا ۔
تازہ ترین