اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) بجلی گیس سگریٹ تمباکو کے ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر کریک ڈائون اگلے ہفتے یوم عاشور کے بعد شروع ہو جائے گا پاکستان میں سگریٹ کی قیمتیں سب سے زیادہ کم ہیں۔ یہ بات وفاقی وزیر خزانہ اقتصادی امور اسد عمر نے جنگ کو بتائیانہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں ایف بی آر نے کل 3750 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا جس میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے 120 ارب روپے شامل ہیں سگریٹ اور تمباکو والوں سے 30 جون 2019 تک 40 ارب روپے کا اضافی ٹیکس جمع کریں گے اس میں سے 75 فیصد تمباکو سگریٹ کے آرگنائز سیکٹر اور 25 غیر قانونی سیکٹر سے حاصل کریں گے۔ 30 جون 2019 تک ایف بی آر کو 4390 ارب روپے جمع کرنے کا ریونیو ٹارگٹ دیا گیا ہے۔