• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علمِ نجوم کتنا کامیاب ہے؟یہ کافی مشکل سوال ہےمگر ہم نے برجوں سے منسلک کچھ ایکسر سائزکو ڈھونڈ نکالا ہے۔ ایسی ایکسرسائز جو ہر کسی کے برج کے حساب سے ہونی چاہیے۔ ہم پہلے بھی ہربرج کے حوالے سے کافی کچھ لکھ چکے ہیںلیکن اس بار ایکسرسائز کے بارے میں جاننا آپ کے لیے انوکھا اتفاق ہوگا۔

حمل (21مارچ تا 19اپریل)

آپ کے لیے ’اِسپن‘ کلاس سب سے بہترین رہے گی، جہاں آپ ہر نئے دن اپنے اور دوسروں کے بنائے گئے ریکارڈ کو مزید بہتر بناسکیں۔ اس سلسلے میں غالباً ’فلائی وہیِل‘ ایک اچھی مسابقتی ایکسرسائز ہوسکتی ہے، جس میں یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آپ اس میں کتنی توانائی خرچ کررہے ہیں۔ آپ اِن ڈور سائیکلنگ بھی کرسکتے ہیں۔ ٹریڈمِل بھی آپ کے لیے ایک بہترین انتخاب ہوسکتا ہے، جہاں آپ کو ہر نئے سیشن میں اپنا گزشتہ ریکارڈ بہتر بنانا ہوتا ہے۔

ثور (20اپریل تا 20مئی)

آپ خود کو تھکانا پسند نہیں کرتے، اس لیے آپ ایسی ایکسرسائز کا انتخاب کرتے ہیں، جس میں آپ تھکے بغیر ایکسرسائزکے فوائد حاصل کرسکیں۔ آپ پُروقار انداز جیسے ڈانس کی کسی قسم میں اپنی ایکسرسائز تلاش کرسکتے ہیں۔ Ballet Beautiful، ایکسرسائز کی ایک قسم ہے، جو بیلے ڈانس سے متاثر ہوکر ترتیب دی گئی ہے۔ اس ایکسرسائز میں جسم کی چھوٹی چھوٹی حرکات پر توجہ دی جاتی ہے، جس سے آپ جسمانی طور پر اُٹھان اور ہلکاپن محسوس کرتے ہیں۔

جوزا (21مئی تا 20 جون)

آپ یکسانیت سے نفرت کرتے ہیں اور ایسی ایکسرسائز کی طرف مائل رہتے ہیں، جس میں آپ ہر بار کچھ مختلف کرسکیں۔ اس سلسلے میں، دوست آپ کے لیے اہم کردار ادا کرتےہیں۔ ’آکرو یوگا ‘ ایکسرسائز آپ ہی کے لیے ہے۔ یہ ایکسرسائز ایک پارٹنر کے ساتھ کی جاتی ہے، جس میں آپ کو سادہ سے لے کر انتہائی پیچیدہ جسمانی زاویے بنانے پڑتے ہیں، جس میں کبھی آپ تو کبھی آپ کا پارٹنر آپ کا وزن اُٹھاتا ہے۔

سرطان (21جون تا 22جولائی)

آپ گھر پر رہنے کو ترجیح دیتے ہیں، اس لیے ایکسرسائز کے لیے بھی آپ جِم یا اسٹوڈیو جانے سے نفرت کرتے ہیں۔ آپ یوگاDVDsکے ذریعے اپنے پرآسائش لیونگ روم میں ایکسرسائز کرسکتے ہیں۔


اسد (23جولائی تا 22اگست)

آپ دیکھنا اور دِکھانا پسند کرتے ہیں، اس لیے جب بھی ایکسرسائز کے لحاظ سے کوئی نیا رجحان سامنے آتا ہے یا کوئی نیا ’ہائی اینڈ‘ جِم کُھلتا ہے، آپ وہاں سب سے پہلے پہنچنے والے افراد میں شامل ہوتے ہیں۔ ڈانس کارڈیوکلاسز آپ کے لیے بہترین رہیں گی۔ یہ اکثر سیلیبرٹیزکی سب سے پسندیدہ ایکسرسائز بھی سمجھی جاتی ہے۔ ڈانس کارڈیو کلاسز، ایکسرسائز سے زیادہ تفریحی کلاسز معلوم ہوتی ہیں، جس میں ہر روز کوئی نئی ایکسرسائز متعارف کرائی جاتی ہے اور میوزک کے لیے ’ڈانس کلب ٹریکس‘ سے کم پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔

سنبلہ (23اگست تا 22ستمبر)

آپ کی شخصیت کا ایک پہلو یہ ہے کہ آپ زبردست عملی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور آپ کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہوتی ہے کہ جسمانی صحت کے لیے ایکسرسائز کتنی اہم ہے۔ تاہم آپ ایکسرسائز کرتے وقت پسینے میں شرابور ہونا پسند نہیں کرتے، اس لیے آپ کم تناؤ والی مشقتیں منتخب کرنا پسند کرتے ہیں، جو آپ کو فٹ رکھ سکیں۔ آپ ایکسرسائز میں نظم و ضبط اور ایک ترتیب چاہتے ہیں۔ آپ پیچیدہ ایکسرسائز کرنا بھی پسند کرتے ہیں۔پیلاطس (Pilates)ایکسرسائز آپ کے لیے ہے۔ جسم میں لچک پیدا کرنا، جسمانی زاویے کو درست کرنا، مضبوطی اور توازن پیدا کرنا، اس ایکسرسائز کے کچھ مطلوبہ اہداف ہوتے ہیں۔ پیلاطیس کو ’مائنڈ۔باڈی‘ ایکسرسائز کا نام بھی دیا جاتا ہے۔

میزان (23ستمبر تا 22اکتوبر)

سوشل اسپورٹس، جیسے ٹینس آپ کے لیے بہترین ایکسرسائز ثابت ہوسکتی ہے، جہاں پوائنٹس کے درمیانی وقفہ یا اختتام پر ’وِکٹری ڈِرنک‘ انجوائے کرتے وقت آپ اپنے پارٹنر سے گفت و شنید کرسکیں۔ گروپ کلاسز والے ’ہائی اینڈ اسٹوڈیوز‘ بھی آپ کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوسکتے ہیںاور اگر آپ کے پاس استطاعت رکھتے ہیں تو آپ کو ’پرسنل ٹرینر‘ کا انتخاب کرنا چاہیے۔

عقرب (23 اکتوبر تا 21نومبر)

باکسنگ آپ کے لیے بہترین ایکسرسائز ہے۔ آپ اس حد تک ایکسرسائز کرنا پسند کرتے ہیں کہ آپ کو پسینہ صاف کرنے کے لیے اپنی شرٹ کو نچوڑنا پڑتا ہے۔

قوس (22نومبر تا 21دسمبر)

آپ کی توانائی کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا،اس لیے آپ انتہائی شدت والی ایکسرسائز کرنا پسند کرتے ہیں۔ ’کراس فِٹ‘ آپ کے لیے ایک بہترین ایکسرسائز ثابت ہوسکتی ہے، جس میں اہداف کے حصول کے لیے ایکسرسائز کی نوعیت بار بار بدل رہی ہوتی ہے۔

جدی (22دسمبر تا 19جنوری)

آپ ایکسرسائز میں ترتیب کو اہمیت دیتے ہیں، آپ مکمل توجہ کے ساتھ ایکسرسائز کرنا پسند کرتے ہیں، جس میں آپ کو اپنے قریب ایکسرسائز میں مصروف ساتھی سے بھی بات کرنے کا وقت دستیاب نہ ہو۔ ایسے میں پیلاطس (Pilates) یا ’میگا ریفارمر کلاس‘ آپ کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے۔

دلو (20جنوری تا 18فروری)

آؤٹ ڈور گروپ بوٹ کیمپ یا گروپ ٹریننگ پروگرامز آپ کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوسکتے ہیں۔

حوت (19فروری تا 20مارچ)

پانی آپ کا عنصر ہے، اس لیے پول اور سمندر آپ کو بہت لبھاتا ہے۔ آپ آرام دہ طبیعت کے مالک ہیں اور زیادہ تناؤ والی سرگرمیوں میں حصہ لینا پسند نہیں کرتے۔ فنکارانہ طبیعت کے باعث آپ میوزک پر سمجھوتا نہیں کرتے۔ Aqua Zumba آپ کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین