• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق 5اکتوبر سے سندھ کا تین روزہ دورہ کریں گے

کراچی(این این آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق 5اکتوبر سے سندھ کا تین روزہ دعوتی وتنظیمی دورہ کریں گے، صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ 5اکتوبر کو مدرسہ تفہیم القرآن سکھر میں اپر سندھ، 6اکتوبر کو منصورہ ہالا میں لوئر سندھ اور 7اکتوبر کو کراچی میں اجتماع ارکان سے خطاب کریں گے، صوبائی جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ نے اپر سندھ کیلئے ناظم اجتماع مولانا حزب اللہ جکھرو اور لوئر سندھ کیلئے مولانا فقیر محمد منصوری کو ناظم اجتماع مقرر کردیا ہے۔اجتماع ارکان صبح9بجے شروع اور شام تک جاری رہے گا، قیم صوبہ نے تمام ارکان کو اجتماع میں شرکت یقینی اور دعوتی وتنظیمی کام کی بہتری کیلئے تجاویز تحریری طور پر ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے جبکہ حلقہ خواتین کی صرف ذمہ داران شریک ہونگی۔
تازہ ترین