• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر، بھائی کی پسند کی شادی کی سزا، معصوم بہن کو پنچائت کے حکم پر ونی کردیاگیا

بہاولنگر(نمائندہ جنگ) بہاولنگر میں بھائی کی پسند کی شادی کی سزا بہن کو دیدی گئی، پنچائیت نے 13 سالہ گلشن کو ونی کر دیا۔ بہاولنگر تھانہ ڈونگہ بونگہ کے علاقہ بستی ہمدیرا کے رہائشی 19 سالہ ظفر نے نادرہ دختر اسلم سے 28 اگست کو پسند کی شادی کی تھی جس کی پاداش میں اگلے ہی روز نادرہ کے ورثاء نے ظفر کی 13 سالہ بہن گلشن کو اغوا کرلیا اور گلشن کو قراردیتے ہوئے اسلم کے بیٹے شہزاد سے زبردستی نکاح کروادیا۔ 22 روز بعد ڈونگہ بونگہ پولیس نے گلشن کے والد نذیر احمد کی مدعیت 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کی جانب سے نکاح خواں سمیت 5 ملزمان کی گرفتاری کا دعوی کیا گیا ہے جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین