• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکواش کنگ جہانگیر خان کو امریکا میں ایوراڈ سے نوازا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان کو ان کی کھیلوں میں خدمات پر امریکا میں ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ تقریب لوس ویلی میں ہوئی ،جس میں شہر کے میئر گریگ فیسچر نے جہانگیر خان کو ایوارڈ دیا۔ میئر کا کہنا تھا کہ جہانگیر خان کی جب چاہیں ان کے شہر آئیں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ اس موقع پرجہانگیر خان نے میئرکا شکریہ ادا کیا ۔ ا نہوں نے کہاکہ یہ اعزاز صرف ان کا نہیں بلکہ ہر پاکستانی کا ہے ۔ جہانگیر خان نے دورے کے دوران اپنے دیرینہ دوست لیجنڈ با کسر محمد علی کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی ان کے ساتھ محمد علی کی اہلیہ بھی تھیں ،چھ مرتبہ کے ورلڈ اوپن اور دس مرتبہ کے برٹش اوپن کے فاتح جہانگیر خان دنیائے کھیل کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جن کو پانچ سال تک مسلسل 555 میچ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ۔
تازہ ترین