کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان والی بال فیڈریشن نے پاکستان کے سابق قومی اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں کا ڈیٹا تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیڈریشن کے سکریٹری انجنیئرشاہ نعیم ظفر نے بتایا ہے کہ فیڈریشن نے قیام پاکستان سے اب تک قومی اور انٹر نیشنل ایونٹس میں ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کے حوالے سے ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے تمام کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنا نام، ولدیت، شہر، صوبہ، محکمہ، دفاعی سروسز، ایسوسی ایشنز، قومی، انٹر نیشنل ایونٹ میں شر کت کی تفصیل اور اپنی تصاویر، ایڈریس اور فون نمبر فیڈریشن کے ای میل ایڈریس پر 30 اکتوبر تک بھیج دیں، تاکہ ریکارڈ کو حتمی شکل دی جاسکے۔