اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی عدالت میں عدم حاضری پر کیس سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل ‘ سیکرٹری داخلہ‘ خارجہ اور سیکرٹری اطلاعات کو نوٹسز جاری کردیئے۔گزشتہ روز عدالتی حکم کے باوجود اسحاق ڈار کی عدالت میں عدم حاضری پر سپریم کورٹ نے کیس سماعت کے لئے مقرر کردیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 24 ستمبر پیر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل ‘ سیکرٹری داخلہ‘ سیکرٹری خارجہ‘ اور سیکرٹری اطلاعات کو نوٹسز جاری کردیئے۔ عدالت نے سیکرٹریز خزانہ‘ ڈائریکر انٹرپول ایف آئی اے‘ پراسیکیوٹر نیب اور اسحاق ڈار کو بھی نوٹسز جاری کردیئے۔