• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھوک کا شکار 26 سالہ روسی لڑکی کا وزن صرف 17کلو

ماسکو ( جنگ نیوز ) روس کی 26سالہ لڑکی کرسٹینا کریاگینا ایسے مرض میں مبتلا ہیں جس میں وہ کھانا نہیں کھا سکتیں جس کی وجہ سے ان کا وزن 17کلو تک رہ گیا ، کرسٹینا نے ہائی اسکول کے زمانے سے ہی کھانا پینا چھوڑ دیا تھا اور وقت گزرنے کے ساتھ کمزور ہوتی چلی گئیں اور اب ان کا وزن 4 سال کے بچے کے برابر ہے ،26 سالہ کرسٹینا سیب کی چند قاشوں اور تھوڑے سے کیلے پر زندہ ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے ان کی یہی خوراک ہے تاہم رواں سال سے انہوں نے معمولی خوراک کھانا شروع کی ہے ،26 سالہ کرسٹینا ʼاینوریکزیاʼ مرض میں مبتلا ہیں جس میں مریض کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے۔
تازہ ترین