• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین ، مختلف علاقوں میں نجی کلینک چلانے والےفرارہوگئے،فوکل پرسن، ڈاکٹر رسول بخش

بدین( صباح نیوز) بدین شہرسمیت مختلف علاقوں میں نجی کلینک چلانے والے اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈائوں متعدد ڈاکٹرز کلینک چھوڑ کر فرار تفصیلات کے مطابق بدین شہر میں کافی عرصہ سے اتائی ڈاکٹروں کی بھر مار لگی ہوئی کئی انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اتائی ڈاکٹرز نے بدین شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیرے جمارکھے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر محبوب خواجہ کی ہدایات پر بدین،سیرانی،نندوشہر، کڈھن و دیگر علاقوں میں فوکل پرسن ڈاکٹر رسول بخش نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے بدین شہر سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں لیکن اس سے قبل اتائی ڈاکٹرز اپنی نجی کلینک چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے انہوں نے مزید کہا کہ اتائی ڈاکٹر ایک ناسور بن چکے ہیں ان میں مریضوں کو بھی فائدہ نہ ہوگا اور نقصان ہونے کا خدشہ ہے اتائی ڈاکٹرز نے پیسوں کمانے کے چکر میں انسانی زندگی سے کھیل رہے ہیں۔
تازہ ترین