• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس مہنگی، ٹرانسپورٹرز کا محرم کے بعد پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

پشاور(سٹی رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر خیبرپختونخوا میں سی این جی مہنگی ہونے پر ٹرانسپورٹ برادری نے محرم الحرام کے بعد پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا جبکہ سی این جی کی قیمتیں بڑھانے کی صورت میں کرائے بڑھانے کی دھمکی دیدی ۔ جنرل بس سٹینڈ پشاور میں پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے صدر خان زمان آفریدی، متحدہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر نورمحمد مہمند، شاہین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر صاحب شاہ، راولپنڈی اسلام آباد ہائی ایس بکسہ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عالم سمیت دیگر ٹرانسپورٹروں نے فیصلہ کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ہائی ایس ، ہائی ایس بکسہ ، کوسٹر، ویگن ، مزدا اور باڑہ کی منی بس سی این جی پر چل رہی ہیں لیکن حکومت نے سوئی گیس مہنگی کردی اور اب سی این جی کی قیمت 96 روپے سے بڑھ کر110 روپے ہونے کا خدشہ ہے اور ٹرانسپورٹروں کا پرانے کرائے پر گزارا نہیں ہوتا حکومت کی جانب سے سوئی گیس مہنگی کرنے کیخلاف محرم الحرام کے بعد ہڑتال کرینگے اور سی این جی کی قیمتیں بڑھنے کی صورت میں کرائے بڑھائینگے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کفایت شعاری کے وعدے بھول گئی اور اقتدار کے پہلے مہینے میں منی بجٹ سے مہنگائی کا طوفان برپا کردیاہے ۔
تازہ ترین