• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری سکولوں میں یکم اکتوبر سے ٹائمنگ تبدیل کردی جائے گی

پشاور(جنرل رپورٹر)خیبرپختونخوا میں یکم اکتوبر سے سرکاری سکولوں کی ٹائمنگ تبدیل کردی جائے گی، یکم اکتوبر سے 31مارچ تک موسم سرما کے نظام الاوقات نافذ العمل ہوں گے،محکمہ ایلیمنٹری اینڈسکینڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے مطابق تمام مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کیلئے صبح 8:15سے 20:2تک سکول ٹائم ہوگی جبکہ پرائمری سکولوں کی ٹائمنگ 30:8 سے 1:35تک ہوگی ، اسی طرح سکولوں میں جمعہ کی نماز کیلئے باقاعدہ بریک ہوگی ۔ اس سے قبل سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے سبجیکٹ سپیشلسٹ کیلئے بھی سکول ٹائمنگ کا تعین کیا گیا تھا۔
تازہ ترین