• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے،جہاں انہیں سو روزہ پلان پر حکومت پنجاب کی جانب سے بریف کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو نئے بلدیاتی نظام کےبارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی، وزیر بلدیات علیم خان آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بلدیاتی مسودے پر بریف کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم پنجاب پولیس کے نظام کی بہتری کے لیے سابق آئی جی خیبر پختون خوا ناصر درانی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ناصر درانی پنجاب پولیس میں اصلاحات کےلیے بنائے گئے کمیشن کے سربراہ ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دورۂ لاہور کے دوران وزیر اعظم عمران خان پنجاب بھر کے ڈویژنل آفیسرز کے ساتھ ویڈیو لنک پر خطاب بھی کریں گے، بعد میں وہ پنجاب کابینہ کے ارکان سے بھی خطاب کریں گے۔

تازہ ترین