• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سمیت بالائی علاقوں میں آج موسلادھار بارشوں کا امکان

لاہور، جامکے چٹھہ (نیوز رپورٹر، جنرل رپورٹر، خصوصی رپورٹر، نامہ نگار) لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اور بعض بالائی علاقوں میں آج موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، فلڈ وارننگ جاری، متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق، آج لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ دریں اثناء، بھارت میں طوفانی بارشوں کے سسٹم نے پاکستان کا رُخ کرلیا ہے اور محکمہ موسمیات نے بھی پیر تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

تازہ ترین