• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،سیلاب کی وارننگ،بھارت کی جانب سے مقدار میں پانی چھوڑنے کا خدشہ

ملتان،وہوا( سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) ملتان کے نزدیک علاقے وہوا میں قیامت خیزطوفان،بادوباراں اور ژالہ باری نےتباہی مچادی،درجنوں مکانات،دکانیں اور دیواریں منہدم، بارش کاپانی گھروں میں داخل ہوگیا،بجلی کےمتعددمیٹرجل گئے،بجلی منقطع،مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا،بھارت کی جانب سے بڑی مقدار میں پانی چھوڑنے کے امکان پرڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) پنجاب نے شدید سیلاب کی وارننگ جاری کردی،تفصیل کےمطابقڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) پنجاب نے شدید سیلاب کی وارننگ جاری کردی ،اتھارٹی کی طرف سےصوبہ کےتمام ڈپٹی کمشنرز کو وارننگ جاری کی گئی ہیں جن میں مطلع کیا گیا ہےکہ 23ستمبربروز اتوار سے بھارت سےبڑا سیلابی ریلہ پاکستان کےدریائوں میں داخل ہوگا،ان دریائوں سے نکلنے والےندی نالوں میں بھی زبردست طغیانی کاخدشہ ہے جس سے بہت بڑی آبادی متاثر ہوسکتی ہے علاوہ ازیں اتھارٹی نےخبردار کیاہےکہ بھارت میں بارشوں کاسلسلہ جاری رہا تودریائے ستلج اور جہلم میں بھی بھارتی آبی ذخائر سےبڑی مقدار میں پانی چھوڑنے کاامکان ہےجس سےپنجاب کےبیشترعلاقے سیلاب کی زد میں آجائیں گے۔
تازہ ترین