نواب شاہ ( بیورو رپورٹ ) طالبہ ہراسگی کیس کے بعد بے نظیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایک ماہ کی رخصت پر چلےگئے ، پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی زرداری کوقائم مقام وائس چانسلرمقرر کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کی طالبہ فرزانہ جمالی کی جانب سے شعبہ انگریزی کے لیکچرار عامر خٹک پر جنسی ہراساں کرنے اور وائس چانسلر پر لیکچرار عامر خٹک کی طرف داری کے الزام پر اور اس سلسلہ میں تعلقہ پولیس اسٹیشن پر مقدمہ درج کرانے کے تناظر میں وائس چانسلر ارشد سلیم نے ایک ماہ کی رخصت لے لی ہے رخصت کی درخواست میں وی سی ارشد سلیم نے طالبہ فرزانہ جمالی کے جنسی ہراسگی کے الزام کی انکوائری پر اثر انداز نہ ہونے کے لئے رضاکارانہ طور پر رخصت لینے کا جواز پیش کیا ہے جبکہ وی سی نے اپنی رخصت سے قبل شعبہ انگریزی کے لیکچرار عامر خٹک کو بھی معطل کردیا ۔