• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر بن گیا

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر بن گیا ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ایک بار پھر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب ہو گیا ، پاکستان کا انتخاب اگلے دو سال کے لئے کیا گیا۔ ترجمان پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن نے کہا کہ پاکستان کا انتخاب سفارتی سطح پر ایک بڑی کامیابی اورجوہری ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کے شعبہ میں پاکستان کے نمایاں کردار کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آئی اے ای اے کا اجلاس ویانا میں ہوا جس میں پاکستانی وفدکی سربراہی چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کر رہے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ آئی اے ای اے کے کل170 ارکان ممالک میں سے 35 ارکان بورڈ آف گورنرز میں شامل ہوتے ہیں۔170 ارکان میں سے 11 کا انتخاب 100 سال کیلئے کیا جاتا ہے اور انتخاب کا یہ عمل ہر سال ہوتا ہے۔
تازہ ترین