• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد بلوچستان کارواں کا نام خراسان بلوچستان کارواں رکھ دیا گیا

کوئٹہ (پ ر) آزاد بلوچستان کارواں کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر اسد اللہ بلوچ کی زیر صدارت ایک قومی دیوان منعقد ہوا جس میں شہدائے بلوچستان کو سرخ سلام پیش کیا گیا دیوان میں کہا گیا کہ پشتون‘ ہزارہ و دیگر برادری کی خواہش پر آزاد بلوچستان کارواں کا نام (خراسان بلوچستان کارواں) رکھ دیا گیا ہے اور اس اقدام کو پارٹی کے بلوچ رہنمائوں اور ہزارہ قبائل و دیگر قبائلی سیاسی اور خصوصاً عام لوگوں نے بھر پور انداز میں سراہا اور فیصلہ کیا گیا کہ بلوچ‘ پشتون‘ ہزارہ و دیگر برادر اقوام مستقبل میں ماضی کی طرح ایک ساتھ اپنی سرزمین کے عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کرینگی کیونکہ برادر اقوام کے لیڈرز کا دعویٰ کرنے والوں نے ان کو مسلسل دھوکہ اور ایک دوسرے سے نفرت کے سوا کچھ نہیں دیا دیوان میں کہا گیا کہ خراسان بلوچستان کارواں کے لوگ اپنے فیصلے کرنے میں بااختیار ہیں اور غریب عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہونگے۔بلوچستان کے عوام کو اپنے ساحل سمیت 446 قیمتی وسائل کی موجودگی کے باعث مستقبل میں تمام سہولیات اور آسائشیں ملیں گی۔
تازہ ترین