• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف عباسی کی اٹک جیل منتقلی انتقامی سیاست ہے ، ن لیگ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) مسلم لیگ ن نے اڈیالہ جیل میں مقید سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی اٹک جیل منتقلی پر شدیدردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتقامی سیاست قرار دیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے سنیٹر چوہدری تنویرخان کی سربراہی میں اجلاس ہوا ،جس میں بیرسٹر دانیال ، سردار نسیم ، ملک ابرار ، حاجی پرویز ، سجاد خان، ضیااللہ شاہ ، راجہ حنیف ، ملک شکیل اعوان ، راحت قدوسی ، راجہ ارشد ، اسامہ چوہدری ، سیما جیلانی ، طاہرہ اورنگزیب ، زیب النساء اور مسلم لیگ ن کے عہدیداران و چیئرمین ، وائس چیئرمین ، یوسیز ، وائس پریذیڈنٹ ممبران کینٹ بورڈ چکلالہ ، پنڈی نے شرکت کی ۔ تمام شرکاء نے حنیف عباسی کی اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کئے جانے کی مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتقامی کارروائی ہے جبکہ ان کے معالجین کو بھی مطلع نہیں کیا گیا اور انہیں ادویات بھی مہیا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔حنیف عباسی عارضہ قلب اور پولن الرجی کے مریض ہیں اور راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج تھے ۔ڈاکٹر ز نے انہیں ہسپتال داخل کرنے کا بھی کہہ دیاتھا۔ صرف نواز شریف کی رہائی کے موقع پر وہ اگر ایڈمن بلاک جیل میں ملنے گئے تو وہ کونسا جیل سے باہر نکل گئے تھے اور قانون کی خلاف ورزی کی ۔انہوں نے کہا کہ اگر اس انتقامی کارروائی کو ختم نہ کیا گیا تو اس پر بھر پورا حتجاج کیا جائے گااور حنیف عباسی کو صحت کے حوالے سے کوئی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت پر ہوگی ۔
تازہ ترین