• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں پیر کے کہنے پر ماں نے اپنا لخت ِ جگر مار ڈالا

Latest News
شیخوپورہ......شیخوپورہ میں ایک ماں نے پیر کےکہنے پر اپنے بیٹے کو مبینہ طورپر پھندا لگا کر ہلاک کردیا۔ پولیس نےملزمہ کو حراست میں لےلیا اور پیر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارےجا رہے ہیں۔

پولیس کےمطابق یہ لرزہ خیز واقعہ شیخوپورہ کے علاقے ونڈالہ ڈیال شاہ میں پیش آیا،جہاں ایک پیرنے ایک خاتون شبانہ سےکہاکہ اس کے گھرپر آسیب کا سایہ ہے، اگر وہ اپنے 8 سالہ اکلوتے بیٹےعمیرکو قتل کر دے تو اس کےحالات بدل سکتےہیں۔

سنگ دل خاتون نےمبینہ طورپر اس وقت ازاربند سے اپنے لختِ جگرکو پھندا دےدیا، جب وہ گہری نیند سورہا تھا، قتل کے بعد خاتون نےعمیرکی موت کی دہائی دیناشروع کردی، تاہم محلے داروں اور دادابرکت علی کی نشاندہی پرپولیس نےلاش قبضے میں لے کرخاتون کو حراست میں لے لیا اور پیر کی تلاش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین