• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی اجلاس آج ، حکومت اور اپوزیشن میں سخت معرکہ آرائی کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے آج پیر سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس میں حکومت اوراپوزیشن کے مابین سخت معرکہ آرائی کا امکان ہے پیپلزپارٹی نے 27ستمبرسے قبل صوبائی بجٹ منظورکرانے کی حکمت عملی تیارکرلی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو بجٹ کی منظوری کے موقع پراپنے مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی ہے۔ سندھ اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے گزشتہ دس سالہ دوراقتدار میں سرکاری فنڈز کے مبینہ بے جا استعمال،کرپشن اور اقربا پروری کے کیسزکاایوان میں پردہ چاک کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی تیارکرنے کے لیے اپنا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پرسندھ حکومت کوٹف ٹائم دینے کے لیے سب سے زیادہ متحرک تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی ہیں وہ سندھ کے تمام اضلاع میں دستیاب بنیادی سہولتوں ، صحت و صفائی کی صورتحال کے علاوہ تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کی حالت زار پرسندھ اسمبلی میں آوازبلند کریں گے پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی اندرون سندھ عوام کو درپیش مسائل اور صحت و صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال کی تصاویر اور ویڈیو کلپس بھی تیارکیے ہیں تاکہ انہیں بطور ثبوت سندھ اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائے۔
تازہ ترین