اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے معاملے پر ایف آئی اے آج رپورٹ جمع کرائے گی ، عدالت نے اٹارنی جنرل ، سیکرٹری داخلہ، اطلاعات اور خزانہ کو نوٹس جاری کردیے ۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے معاملے میں ایف آئی اے سپریم کورٹ میں آج رپورٹ جمع کرائے گی ۔ عدالت نے دفتر خارجہ ، پراسیکیوٹر نیب ، ڈائریکٹر ایف آئی اے انٹرپول کو بھی نوٹس جاری کردیے ۔ سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو بھی نوٹس جاری کردیا۔