• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے نے 6ہائوسنگ سکیموں کو غیرقانونی قرار دیدیا

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھا ر ٹی ( آر ڈ ی اے) نے چھ ہاؤسنگ سکیموں سی پیک ریزولٹ ،عبداللہ سٹی، کیپیٹل سمارٹ سٹی ایکسٹینشن، بلیو ورلڈسٹی، کھنیال ہومز او ربن عالم سٹی چکری روڈ کو مبینہ طور پر غیر قا نونی قر ار دیتے ہوئے اشتہا روکنے کیلئے سیکشن پنجاب پرائیویٹ ہا ؤ سنگ سکیم و لینڈ سب ڈویژ ن رولز 2010 کے تحت نو ٹس جا ری کر دیئے ہیں ، آر ڈی اے کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ جمشید آفتاب نے راولپنڈی میں ان مالکان عمران صدیقی، عاصم عزیز ، کمپنی سیکرٹری سید پرویز حیدر، سعد نذیر ، تجمل حسین اور کاظم عالم کو غیر قا نونی تشہیر کو فور ی طور پر روکنے کی ہدایت کی ہے۔ انہو ں نے عوام سے کہاہے کہ وہ آر ڈی اے کی جانب سے غیرقا نونی قرار دی جانے والی سوسا ئٹیو ں میں سر مایہ کاری سے گریز کریں ، انہوں نے اسلام آباد الیکٹرک سپلا ئی کمپنی، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور پی ٹی سی ایل کو درخواست کی ہے کہ غیر قا نونی ہاؤسنگ سکیموں کو سروسز نہ دی جائے۔
تازہ ترین