• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پونڈ کی کم قدر، امریکی فرمز برطانوی برنسز کو زیادہ خریدنے لگیں

لندن( جنگ نیوز) امریکی فرمز پونڈ کی کم قدر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برطانیہ کے انتہائی کامیاب بزنسز کو بارگین پرائسز پر خرید رہی ہیں ۔ مرجر اینڈ ایکویزیشن ڈیٹا کے تازہ ترین اعداد و شمار میں پتہ چلا کہ 18-2017 میں امریکی کمپنیوں کی جانب سے برطانوی فرمز بزنسز کو خریدنے میں ایک سال کے پہلے کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے جس کا سبب پونڈ کی کم قدر ہے ۔ ایک سال پہلے 36.8 بلین پونڈ کی مالیت سے برطانوی بزنسز خریدے گئے تھے لیکن پونڈ کی کمزور قیمت نے خریداری میں اضافہ کر دیا اور گزشتہ برس 79 بلین پونڈ مالیت سے کامیاب برطانوی بزنسز اور فرمز امریکی کمپنیوں نے خریدے۔ یورپی یونین رہنمائوں کے ساتھ سالزبرگ اجلاس کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے بیان سے پونڈ کی قدر میں 1.30ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس سے امریکی کمپنیز کی قوت خرید بڑھ گئی اور انہیں اپنے حریف بڈرز کو پیچھے چھوڑنے کا موقع مل گیا۔ میوزکایپ شازام کو ایپل نے 229 ملین پونڈ میں خریدا ۔ رپورٹس کےمطابق کوکا کولا فرم وائٹ برانڈ سے کافی بزنس کوسٹا کافی خریدنے کیلئے 3.9 بلین پونڈ خرچ کرے گی۔یو ایس انشورنس بروکر مارش اینڈ میکلینن 4.3 لین پونڈ کی ڈیل کے تحت برطانوی انشورنس کمپنی جارڈین لائیڈ تھامپسن کو خریدے گی ۔ مور سٹیفنز کا کہناہے کہ امریکی فرمز اپنے یورپی حریفوں کے مقابلے میں بریگزٹ تشویش کو پس پشت ڈالتے ہوئے برطانوی بزنسز کو خرید رہے ہیں پونڈ کی کمزور قدر بھی ان کے فائدے میں ہے۔ اگلے سال امریکی فرمز کی جانب سے خریداری میں مزید اضافہ ہوگا۔
تازہ ترین